احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں ایڈیشنل ڈی جی کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ ایمانداری، دیانتداری اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ایف آئی اے کا نصب العین ہو گا، انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائم کے چیلنجز پر قابو پانا اولین ترجیح ہو گی۔احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض، نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا