بلاول اور آصفہ نے سینئر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، شیری رحمٰن پاکستان Roze News
پاکستان

بلاول اور آصفہ نے سینئر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، شیری رحمٰن

بلاول اور آصفہ نے سینئر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، شیری رحمٰن

بلاول اور آصفہ نے سینئر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ نوجوان سیاستدان بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سینئر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، یہ اپنا معاشی ایجنڈا دے کر ثابت کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو کیوں منتخب کرنا چاہیے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ گھر دینے کا وعدہ انتخابی نعرہ نہیں حقیقی منصوبہ ہے، سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے میں ہزاروں لوگوں کو گھر مالکانہ حقوق کے ساتھ دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کا اشرافیہ کو نہیں مظلوم عوام، کسان، مزدور کو ریلیف اور سبسڈی دینے کا ارادہ ہے، وہ عوام کی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بلاول نوجوانوں سے روزگار چھیننا نہیں انہیں یوتھ کارڈ دے کر روزگار دینا چاہتے ہیں، عوام اپنی اور ملک کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں تو پی پی پی کی نوجوان قیادت کا انتخاب کریں۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عوام 8 فروری کو اشرافیہ کی نمائندہ جماعتوں کا انتخاب نہ کریں بلکہ عوام کی نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی کا انتخاب کریں۔

Exit mobile version