آئرہ خان کے استقبالیہ میں شاہ رخ خان میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔عامر خان کی بیٹی ایرا خان کے استقبالیہ میں شاہ رخ خان میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ممبئی میں آئرہ خان اور نوپور شکرے کے استقبالیہ میں بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی تاہم اس تقریب میں شاہ رخ خان نے میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کی۔شاہ رخ خان نے انتہائی خوش گوار موڈ میں استقبالیہ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے اور عامر خان کے درمیان کافی عرصے سے تناو¿ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ریسپشن کی تصاویر میں شاہ رخ خان کو عامر خان اور ان کے داماد نوپور شکرے کی والدہ سے بہت خوش موڈ میں ملتے اور تصویریں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔عامر خان کی بیٹی ایرا خان 3 جنوری کو مشہور بھارتی فٹنس ٹرینر نوپور شکرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔آج کل سوشل میڈیا پر اس شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین دلہا اور دلہن کے منفرد اور غیر روایتی انداز پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
آئرہ خان کے استقبالیہ میں شاہ رخ خان میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے

آئرہ خان کے استقبالیہ میں شاہ رخ خان میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے