زرداری قائداعظم کے فلسفے پر ملک کو فلاحی ریاست بنانے پر ڈٹے ہوئے ہیں پاکستان Roze News
پاکستان

زرداری قائداعظم کے فلسفے پر ملک کو فلاحی ریاست بنانے پر ڈٹے ہوئے ہیں

پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا لیا: صدر زرداری

پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا لیا: صدر زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کو قائداعظم کے فلسفے کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کا قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ قومی ترانے میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان انسانی اور مذہبی آزادی کے علمبردار تھے، پیپلز پارٹی آزادی اظہار، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ مخصوص سوچ مذہب کی آڑ میں اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے۔

Exit mobile version