ٹیلر سوئفٹ کو باولر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ کو باولر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی فیملی میں نئے مہمان کی آمد؟ مداح خوشی سے نہال

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی فیملی میں نئے مہمان کی آمد؟ مداح خوشی سے نہال

انٹرنیٹ پر مشہور شخصیات کے لیے چھیڑ چھاڑ اور ان کا موازنہ دوسرے لوگوں سے کرنا ایک عام بات ہے۔اس بار مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو انٹرنیٹ پر ایسے صارفین نے نشانہ بنایا ہے جن کا موازنہ اسپن باولر سے کیا جا رہا ہے۔ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر منظر عام پر آئی ہے جو کرکٹ میں اسپن باولرز کے ایکشن سے بہت ملتی جلتی ہے جس کی وجہ سے صارفین اس تصویر پر تبصرے کر رہے ہیں اور انہیں اسپن بولر کہہ رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر گلوکار کا تعلق سابق آسٹریلوی اسپن باو¿لر شین وارن اور بریڈ ہاگ سمیت دیگر باولرز کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ایک اکاونٹ نے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیلر سوئفٹ کو انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے لیے لکھا۔ایک اکاونٹ میں اداکارہ کو کرکٹ گراونڈ میں باقاعدہ باولنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

Exit mobile version