لاہور : سموگ کی روک تھام کیلئے تین روزہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ۔سکول ، کالجز اور جامعات میں حاضر ی معمول کے مطابق ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار بھی بدل گئے تاہم شہریوں پر ماسک کی پابندی برقرار ہے دوسری جانب ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہونیوالے شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے گذشتہ 6 روز میں شہر کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔
Leave a Comment
