اسلام آباد: نوا ز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے عدالت نے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیا ہے ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے ۔عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں ، اور بینک اکاﺅنٹس واپس کرنے کا حکم دیا ہے ۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020 میں دیئے تھے جس کے بعد نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں ۔
توشہ خانہ کیس ، نواز شریف کی ضبطہ شدہ جائیداد واپس کرنے کا حکم

توشہ خانہ کیس ، نواز شریف کی ضبطہ شدہ جائیداد واپس کرنے کا حکم