ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف کھیل Roze News
کھیل

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف

آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 402رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 36رنز بنالیے۔بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 400رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 401رنز بنائے۔کیوی اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 68 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 95جبکہ راچن رویندرا 108رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین 39،گلین فلپس 41رنز بناسکے۔ مچل سینٹنر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر نے 3 حارث رؤف، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2تبدیلیاں کی ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ

Exit mobile version