غیر قانونی طور پر مقیم مزید ساڑھے 12 ہزار غیر ملکی پاکستان بدر پاکستان Roze News
پاکستان

غیر قانونی طور پر مقیم مزید ساڑھے 12 ہزار غیر ملکی پاکستان بدر

پنجاب سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار

پنجاب سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن جاری ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق جمعہ کو طورخم بارڈر سے 12 ہزار 689 غیرقانونی مقیم افراد افغانستان واپس گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار 638 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔افغان وزیراعظم نے کہا کہ افغانوں کو واپسی کے لیے مناسب وقت دیا جائے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ایلینز کو حراست میں لیکر ملک کے مختلف شہروں میں قائم ہولڈنگ پوائنٹس میں رکھا جا رہا ہے۔

Exit mobile version