غیر قانونی مقیم افراد کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افراد کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم

غیر قانونی مقیم افراد کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم

غیر قانونی مقیم افراد کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم

غیر قانونی طورپر مقیم ترکین وطن کو وطن واپسی کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی ۔بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طورپر مقیم تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاﺅن آج سے شروع ہوگا ،ایک ماہ میں بلوچستان سے تیس ہزار غیر قانونی تارکین وطن واپس چلے گئے ۔حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ تین مقامات سے غیر قانونی تارکین کو وطن واپس بھجوایا جائیگا، جبکہ گرفتار تارکین وطن کو کوئٹہ کے دو بولڈنگ سنٹروں پر رکھاجائیگا۔بلولڈنگ سنٹرز میں آٹھ سو افراد کو رکھنے کی گنجائش ہوگی ۔کمشنر افغان ریفوجیز بلوچستان میں پانچ لاکھ 88 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں۔

Exit mobile version