پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرلاہور منتقل کردیاگیا ، انہیں جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیاجائیگا۔پرویز الٰہی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نوید کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم لاہور لائی ۔پرویز الٰہی کو ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق راہداری ریمانڈ پر لاہور لایاگیا ہے ۔پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن ریجن اے میں مقدمہ درج ہے ، ان سے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں تفتیش کی جائیگی ۔سابق وزیراعلیٰ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیاجائیگا۔
پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل