نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ لندن سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا۔نگراں وزیراعظم نے روضہ رسول اللہ پر حاضر ی دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے ۔انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے آج روانہ ہوں گے ، اس کے علاوہ دورہ سعودی عرب میں نگراں وزیراعظم کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔
نگراں وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے

کسی پر پابندی ہے نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیا گیا: نگران وزیراعظم