عوامی حمایت سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرینگے،سراج الحق پاکستان Roze News
پاکستان

عوامی حمایت سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرینگے،سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنادیا۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے، لوگ موت کا انتظار کرنے کے بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔

Exit mobile version