آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر آج لک بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا ۔اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے کمرشل بلوں میں سب سے زیادہ ٹیکسز لگائے گئے تاجر برادری آج کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھے گی ۔دوسری جانب بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ، مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی نے بھی بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف دو ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کررکھاہے ۔
بجلی کی بلوں میں اضافہ ، تاجروں کا آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

بجلی کی بلوں میں اضافہ ، تاجروں کا آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان