بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں اضافے پر اجلاس آج پھر ہوگا۔اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ ، سیکریٹری پاور ، چیئرمین واپڈا ، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔نگراں وزیراعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ۔اجلاس میں بجلی کے شعبے کے مسائل زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات اور رپورٹ پیش ہوگی ۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی جائیگی ۔

Exit mobile version