خانہ کعبہ کو غسل دینے کا عمل اور یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی ۔غسل کعبہ میں بیس لیٹر اب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا اور اس موقع پر بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیاگیا ۔غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود ، عرق گلاب اور بخود کی خوشبوﺅں سے معطر کیاگیا ۔غسل کعبہ کی تقریب کے دوران کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گوررن شہزادہ بدربن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔غسل کعبہ کی تقریب میں او آئی سی سربراہ اور اعلیٰ سول حکام شریک ہوئے ۔غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے ۔تقریب کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔خانہ کعبہ کو ہر نئے ہجری سال کی 15 تاریخ کو غسل دیا جاتاہے۔
خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب