وزیر خارجہ بلاول نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ بلاول نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے خود ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔وزیر خارجہ نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی واقعات پر تحفظات ظاہر کیے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈنمارک نے ان گھناﺅ نے واقعات کی مذمت کی ہے اور مسلم ممالک سے رابطوں میں ہے ۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں نے ڈنمارک کےہم منصب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے اسلامو فوبیا پر مبنی واقعات کو بند کرنے پر زور دیا ۔
قرآن پاک کی بے حرمتی بلاول کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے تحفظات کا اظہار

قرآن پاک کی بے حرمتی بلاول کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے تحفظات کا اظہار