لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ، سکھر ، شکارپور اور لودھراں میں بھی بادل برسے ہیں ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سترہ اضلاع مٰں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے مسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔حیدر آباد میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی ، اس دوران تیز ہوا چلنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ، سائن بورڈ اور بجلی کے پول گرگئے ۔کوٹری میں بارش کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب ، کے پی ،شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری