کیا کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈ لک کہا؟خورشید شاہ پاکستان Roze News
پاکستان

کیا کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈ لک کہا؟خورشید شاہ

پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق، تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سید خورشید شاہ

پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق، تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سید خورشید شاہ

وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کیا کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈ لک کہا ؟ پارلیمنٹ سے مطالبہ کروں گا چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس دائر کیاجائے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل پر کسی سرکاری تنصیبات پر حملہ نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پربھی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ، جبکہ ابھی فوج تنصیبات پر حملوں پر بھارت بہت زیادہ خوش ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حملوں میں ملوث کو چھوٹ دی گئی تو بہت نقصان ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ اسرائیلی سپورٹرز بھی پاکستان کے موجودہ حالات پر خوش ہیں ، حکیم سعید ، ڈاکٹر اسرار نے بھی لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کیخلاف تیار کیاجارہاہے ۔

Exit mobile version