سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کچھ دیر بعد تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کچھ دیر بعد

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کچھ دیر بعد

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کچھ دیر بعد

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 ءپر سماعت کچھ دیربعد ہوگی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا ءکی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہاہے ۔بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر نقوی ، جسٹس محمد علی مظہر، اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں ۔سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے 13 اپریل کو مجوزہ قانون پر عمل درآمد روکد یا تھا ۔سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سمیت اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔درخواست گزاروں کے وکلاءآج عدالتی اصلاحات قانون پر دلائل دینگے سپریم کورٹ نے تیرہ اپریل کو عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد روک دیاتھا۔

Exit mobile version