اسلام آباد: شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے ، ایک بیان میں سازشیہ مری نے کہا کہ سابق صدر نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیے تھے۔انہوں نے کہاکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے سابق صدرزردری نے جمہوریت کو مضبوط کیا، آج کے دن خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت ملی ۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ زرداری نے صوبوں کو خود مختاری دیکر وفاق کو مضبوط کیا، اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثا ق ہے ۔
آج ملک کی تاریخ کا سنہر ا دن ہے ، شازیہ مری

آج ملک کی تاریخ کا سنہر ا دن ہے ، شازیہ مری