لاہور کی انسداد دہشتگر دی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حاضری سے معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جے آئی ٹی بنادی ہے ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، عدالت نے زبیر نیازی اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا جبکہ تین دیگر شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی،
جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج