ایچ بی ایل پی ایس ایل آٹھ کی دو ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج کھیلا جائیگا۔ کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائیگی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹری کے ونر سے مقابلہ کریگی، قذافی اسٹیڈیم میں کوالیفائر میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا گذشتہ سال کی فائنلسٹ محمد رضوان کی ملتان سلطانز سے گھمستان کا رن پڑیگا۔شام سات بجے شروع ہونیوالے میچ کیلئے تماشا ئیوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، ملتان لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے کیلئے پرامید ہے۔
قلندر ز اور سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج ہوگا

قلندر ز اور سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج ہوگا