شہباز شریف نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی پاکستان Roze News
پاکستان

شہباز شریف نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی

shahbaz-sharif

تمام تر ہمدردیاں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے7فروری کو آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی)طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق اے پی سی اسلام آبادمیں ہوگی اور اس سلسلے میں تمام سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے سابق سپیکر قومی اسمبلی،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطے کیے گئے اور ایاز صادق نے ا سد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے الی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دونوں نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

Exit mobile version