لوگ17ملین ڈ الرز لیکر ملک سے چلے گئے ہیں،شوکت ترین پاکستان Roze News
پاکستان

لوگ17ملین ڈ الرز لیکر ملک سے چلے گئے ہیں،شوکت ترین

آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالیاتی خسارے میں جارہا ہے،شوکت ترین

لوگ17ملین ڈ الرز لیکر ملک سے چلے گئے ہیں،شوکت ترین

پی ٹی آئی رہنما،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے،لوگوں نے پاکستان سے پیسے نکالے ہیں، یہاں پیسے آنہیں رہے جارہے ہیں،لوگ17ملین ڈالرز لیکر ملک سے چلے گئے ہیں۔لاہو میں جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آج لوگوں نے پیسے نکال لیے ہیں،کوویڈ کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے2سال میں ریکارڈ پرفارمنس دی،17سال میں سب سے زیادہ گروتھ ہمارے دور حکومت میں ہوئی تھی۔شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ڈالر آنا کم ہوگئے ہیں۔ایل سیز روکی ہوئی ہیں،اربوں ڈالرز کی ایل سیز کھولی نہیں جارہیں۔آج انکم لیول گر رہا ہے،بزنس بند ہورہے ہیں،مہنگائی کو جواز بنا کر ہماری حکومت کو گرایا گیا یہ اگلے چند ہفتوں میں بھاگ جائیں گے۔

Exit mobile version