الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں پی ٹی ٹی چیئرمین عمران خان،رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔بینچ نے عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔الیکشن کمیشن کے بینچ کی جانب سے عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا۔
