شیزان خان کے وکیل نتے تونیشا شرما کی موت کانیا رخ عدالت کے سامنے رکھ دیا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

شیزان خان کے وکیل نتے تونیشا شرما کی موت کانیا رخ عدالت کے سامنے رکھ دیا

شیزان خان کے وکیل نتے تونیشا شرما کی موت کانیا رخ عدالت کے سامنے رکھ دیا

شیزان خان کے وکیل نتے تونیشا شرما کی موت کانیا رخ عدالت کے سامنے رکھ دیا

تونیشا شرما خود کشی کیس میں شیزان خان کے وکیل شیلندر مشرا نے معاملے کا نیا رخ پیش کردیا۔ممبئی واسائی کورٹ میں شیزان خان کی ضمانت سے متعلق سماعت پر وکیل شیلندر مشرا نے کہا کہ تونیشا نے موت سے 15منٹ پہلے ڈیٹنگ ایپ پر علی نامی لڑکے سے بات کی تھی۔انہوں نے پیر کے روز عدالت کے روبرو کہا کہ میرے موکل کو صرف مذہب کی وجہ سے گرفتار کیا اور اسے ”لوجہا“ کا اینگل دیا گیا۔شیزان کے وکیل نے بتایا کہ میرے موکل سے بریک اپ کے بعد تونیشا نے ڈیٹنگ ایپ جوائن کرلی تھی۔جہاں اس نے علی نامی لڑکے کو ڈیٹ کرنا بھی شروع کردیا۔ان کا کہنا تھاکہ اداکارہ نے خود کشی سے صرف15منٹ پہلے علی سے ویڈیو کال کی،میرا موکل نہیں وہ علی تھا،جس سے تونیشارابطے میں تھی۔شیلندر مشرا نے مزید کہا کہ تونیشا خود کش کے لئے ذہنی طورپر تیار تھی،اپنے پر اعتماد ساتھی اداکار پارتھ سے رسی لاکر دینے کے لئے بھی کہا تاکہ وہ زندگی کا خاتمہ کرسکے۔

Exit mobile version