مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ حکومت اکیلے استحکام نہیں لاسکتی،بحرانوں سے نکلنے کے لئے عدلیہ،اسٹیبلشمنٹ اور تمام جماعتوں کو ایک نکتے پر آنا ہوگا۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے تک لے آئے تھے۔حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کرنے کے لئے ن ہیں بلکہ ملک بچانے کے لئے آئی ہے۔مرکز اور صوبائی حکومتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن قومی مسائل پر تمام حکومتوں کو ایک ہونا چاہیے۔سعد رفیق کاکہنا ہے کہ آج سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران کو ختم کرنا ہے۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے۔
حکومت اکیلے استحکام نہیں لاسکتی،سعد رفیق

جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، سعد رفیق