بلدیاتی الیکشن:تقرروتبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم پاکستان Roze News
پاکستان

بلدیاتی الیکشن:تقرروتبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

 آئینی ترمیم کیس: وفاقی ، سندھ حکومت کو جواب جمع کروانے کا حکم

 آئینی ترمیم کیس: وفاقی ، سندھ حکومت کو جواب جمع کروانے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبے میں افسران کی تقرروتبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکرٹری کو بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں افسران کی تقرریاں،تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں اور شہری خادم حسین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔وکلاء نے موقف دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیر قانونی ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت کے 2سیکرٹریز کو بتایا تھا کہ کسی کے کہنے پر تقرری تبادلے کردیئے گئے تھے۔

Exit mobile version