اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے بے روز گار نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے 25ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبے کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو دوتہائی آبادی30سال سے کم ہے اورملک کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 30ہزار بے روز گار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ”باصلاحیت نوجوان انٹرن شپ پروگرام“ کا آغاز کیا جارہا ہے۔جس کا دورانیہ 6ماہ ہوگا اور انہیں 25ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت 30ہزار نوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔
بے روز گار گریجویٹس کے لئے انٹرن شپ پروگرام،25ہزار ماہانہ وظیفہ

بے روز گار گریجویٹس کے لئے انٹرن شپ پروگرام،25ہزار ماہانہ وظیفہ