تونیشا شرما کی خود کشی،ساتھی اداکار شیزان خان گرفتار انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

تونیشا شرما کی خود کشی،ساتھی اداکار شیزان خان گرفتار

tonisha sharma

تونیشا شرما کو محبت میں دھوکہ ملا،اس لئے انتہائی قدم اٹھایا،کنگنا رناوت

ممبئی:بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کی تفتیش کے لئے ساتھی اداکار شیزان خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کرنے والی20سالہ بھارتی اداکارہ تونیشا شرما سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے۔اداکارہ کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار شیزان خان کو مہاراشٹرا پولیس نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیزان خان تونیشا کے کافی قریب سمجھے جاتے تھے اورمردوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ان کے لئے محبت بھری پوسٹ بھی کی تھی۔تونیشا شرما کی والدہ نے شیزان خان پر اپنی بیٹی کی موت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا۔

Exit mobile version