تحریک طالبان پاکستان کے لئے ریڈ لائن ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو پاکستان Roze News
پاکستان

تحریک طالبان پاکستان کے لئے ریڈ لائن ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

bilawal

مغرب کے لئے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہے،بلاول بھٹو

واشنگٹن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے لئے ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے لئے برا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے بات اب بھی کی جاسکتی ہے۔ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے لئے ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی سرزمین پر ان کے خلاف سخت کاروائی کررہے ہیں۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ ہم اپنے پڑوسی ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروارئی کی نیت اور صلاحیت دکھائیں گے کیونکہ دہشتگردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے بات ضرور کرنا چاہیے ہے لیکن بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی پالیسی کی توثیق کرتے ہیں۔

Exit mobile version