لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اداکار عدنان صدیقی کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ دنوں شائستہ لودھی نے عدنان صدیقی کی پیروی کرتے ہوئے منشیات نذرِ آتش کرنے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی۔اداکارہ نے انسدادِ منشیات فورس کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کی بدنامِ زمانہ سیلفی کی نقل کرتے ہوئے جلتی ہوئی منشیات کے سامنے ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے عدنان صدیقی کے نام کر دیا۔اس ویڈیو میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کو یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’یہ عدنان صدیقی کے لیے، یہ آپ کے نام دوست، کچھ یاد آیا؟‘۔اس ویڈیو کے کیپشن میں بھی انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو عدنان صدیقی کے نام کیا اور ساتھ ہی ’سے نو ٹو ڈرگس‘ اور ’ڈرگ فری پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے بھی اس ویڈیو کو خوب انجوائے کیا۔انہوں نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ت
ڈاکٹر شائستہ لودھی کو عدنان صدیقی کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

ڈاکٹر شائستہ لودھی کو عدنان صدیقی کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا