وزیراعظم کے داماد نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مانگ لی پاکستان Roze News
پاکستان

وزیراعظم کے داماد نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مانگ لی

ریاستی ادارے عدالتوں پر یقین نہیں کرتے اسی لیے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ریاستی ادارے عدالتوں پر یقین نہیں کرتے اسی لیے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ہارون یوسف عزیز شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شریک ملزم کے طورپر نامزد ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس نمبر22/2020زیر سماعت ہے۔احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہونے کے لئے دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

Exit mobile version