ایک دن میں 3غلط فیصلے،علیم ڈار کو ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے کھیل Roze News
کھیل

ایک دن میں 3غلط فیصلے،علیم ڈار کو ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے

ایک دن میں 3غلط فیصلے،علیم ڈار کو ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے

ایک دن میں 3غلط فیصلے،علیم ڈار کو ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے

لاہور،ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن3فیصلے غلط ثابت ہونے پر علیم ڈار کو ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے۔پاکستانی امیپائر دنیا بھر میں اپنے صحیح فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے ان کے بارے میں کہا جاتا کہ وہ ٹیکنالوجی کو بھی مات دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر ملتان سٹیڈیم میں ان کے 3فیصلے غائب ثابت ہوئے ان میں 2ابرار احمد کے ایک ہی اوور میں تھے جب اسپنر نے بین ڈکٹ کوایل بی ڈبلیو کیا۔ریویو میں ثابت ہوا کہ گیند گلوز سے ٹکرائی تھی اسپنر نے دوبارہ بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔اس بار بھی علیم ڈار نے نہ میں سرہلایا۔اسپنر کو تھرڈ امپائر سے رجوع کرنا پڑا،فیصلہ تبدیل ہوگیا۔ابرار احمد نے جو روٹ8کو ایل بی ڈبلیو کیا اس بار بھی میزبان ٹیم کے ریویو پر امپائر علیم ڈار غلط ثابت ہوئے۔اس صورتحال میں امپائرٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے اورلوگوں نے ان پر ڈھیروں میمز بنا دیں کچھ لوگوں نے تبصرے بھی کیے،کئی نے انہیں ریٹائرمنٹ کا مشورہ بھی دیا۔

Exit mobile version