فضل الرحمن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،شیخ رشید ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

فضل الرحمن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو الیکشن میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں گرانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ خود کھیلیں گے اور نہ کسی کو کھیلنے دیں گے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے اکٹھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔

Exit mobile version