وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیرِاعظم کوپ کانفرنس میں مصر گئے تھے، پھر وہاں سے لندن چلے گئے۔ وزیرِاعظم 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے جہاں وہ 11 نومبر کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ طبیعت کی خرابی اور دیگر مختلف مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورے میں توسیع ہوئی۔وزیر اعظم پاکستان نے لندن میں اپنے بھائی اور قائد سے مشاورت بھی کر تے رہے ، اور آرمی چیف سے تعیناتی بھی خبروں میں زیر گردش ہیں ۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورتِ حال پر مشاورت بھی کی۔