پاکستان

فو جی سیمنٹ سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ تقریب

فو جی سیمنٹ سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ تقریب

فوجی سیمنٹ کمپنی کی سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ کی تقریب مورخہ ۲ دسمبر ۲۰۲۵ء کو مونٹیج مارکی کمپلیکس گلبرگ گرینز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈیلرز، پروجیکٹس، ایکسپوٹرز , ٹرانسپوٹرز اور سیمنٹ سے وابستہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی –
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری شعبے کی ترقی میں ڈیلرز اور کاروباری شراکت داروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کمپنی نے اپنی ترقی کی نئی منزلیں طے کی ہیں، جن میں ڈیلرز کی محنت اور پیشہ ورانہ عزم بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی سیمنٹ نے اس سال 54 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو ایک ریکارڈ ہے – ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز نے فوج سیمنٹ کے قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنے میں کراد کی اہمیت کو اجاگر کیا جس میں زیر زمیں پانی کے استعمال ، پہاڑوں کی کٹائ ، شجرکاری ، متبادل رواج کے زرائع کا حصول اور علمی معیار اور نئی تحقیق پر مستقل عملدرآمد شامل ہیں – بر گیڈئر ریٹائرڈ صلاح دین ایوبی اس بات پہ زور دیا کہ ملکی کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے اور ایسے ایونٹس نہ صرف اعتماد بڑھاتے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں اہم ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرنا ہے جو نہ صرف ادارے کے لیے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی فوجی سیمنٹ کے ایم ڈی / چیف ایگزیکٹو قمر حارث منظور نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمپنی کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، اور مستقبل قریب میں مزید ترقی کے واضح امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے آنے والے سال میں بھی اسی جذبے سے کام کریں۔
آخر میں، مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کامیابی میں اُن کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

سال 2024/25 کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو خصوصی ایوارڈز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء کو کمپنی کی آئندہ سال کی حکمتِ عملی، نئے اہداف، اور جدید کاروباری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

تقریب میں فوجی سیمنٹ کی سینئر مینجمنٹ بریگیڈیئر کاشف نوید ، بر گیڈئر خرم مرزا ، عمر اشرف، سید کامران ، قیصر محمود شیخ اور عرفان نسیم شیخ نے شکت کی – تقریب کی نظامت/نگرانی کے فرائض مینجر مارکیٹنگ /سیلز محمد اشرف ملک نے سرانجام دیئے پاکستان کے معروف گلوکار شان خان نے اپنی اردو اور پشتو گائیکی سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے خصوصی ظہرانہ کاُ انتظام بھی کیا گیا

فو جی سیمنٹ سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ تقریب
فو جی سیمنٹ سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ تقریب

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image