تازہ ترین

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرجنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز زیر غور ہے، اس کے علاوہ بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس، مزید اور فاضل ٹیکس سمیت ریٹیلر سیلز ٹیکس کا خاتمہ بھی زیر غور ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image