تازہ ترین

ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر پاکستان، بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ

ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر پاکستان، بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی کے مہینے میں ہونے والی مختصر جنگ رکوائی تب تک سات جیٹ مار گرائے جا چکے تھے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ انہوں نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک متعدد جنگیں رکوائی ہیں جن میں سے انڈیا اور پاکستان کی مابین ہونے والی جنگ سب سے بڑی جنگ ہو سکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ ایک الگ ہی سطح پر تھی جو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، انہوں نے پہلے ہی سات جیٹ طیارے مار گرائے تھے، وہ جنگ بہت زوروں پر تھی۔ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس ملک نے کتنے جہاز مار گرائے تھے۔
انہوں نے ایک بار پھر یہ دعوی دہرایا کہ انھوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے انھیں تجارت کی پیشکش کی، میں نے کہا، آپ لوگ تجارت کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ لڑتے رہے تو ہم آپ کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے نا کچھ اور کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا آپ کے پاس اسے حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے ہیں، اس پر بھارت اور پاکستان جنگ روکنے پر آمادہ ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنگیں رکوانے کے لیے انہیں تجارت اور جو کچھ بھی استعمال کرنا پڑا، انہوں نے کیا، ہم نے ایسی بہت سی جنگیں روکیں جن کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ یہ روکی نہیں کی جا سکتیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image