اٹک، وزیر آباداٹک، نوشہرو فیروز اور وزیر آباد میں ٹریفک حادثات کے دوران 21 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا اور حادثہ پیش آیا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد جان سے چلے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔تمام تر افراد کا تعلق تگر برادری سے ہے، حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
وزیر آباد میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین
اٹک، نوشہرو فیروز، وزیر آباد، ٹریفک حادثات، 21 افراد جاں بحق، 24 زخمی
- by web_desk
- دسمبر 30, 2024
- 0 Comments
- 266 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this