واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہیے۔ اسد حکومت کا خاتمہ انصاف کا ایک بنیادی عمل ہے اور یہ شام کے عوام کے لیے اپنے ملک کی تعمیر نو کا ایک تاریخی موقع ہے، واشنگٹن شامیوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ہم اقوام متحدہ کی زیر قیادت عمل کے تحت تمام شامی گروپوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ اسد حکومت کے بعد ایک نئے آئین کے ساتھ آزاد، خودمختار شام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔
بائیڈن نے کہا کہ فاتح حزب اختلاف اتحاد کے اندر سخت گیر گروپوں کو جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکہ نے حزب اختلاف اتحاد کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اعتدال پسند ہیں لیکن ہم صرف ان کے الفاظ نہیں بلکہ ان کے اعمال کا جائزہ لیں گے۔واشنگٹن اس بارے میں واضح ہے داعش شام میں خود کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے کسی بھی خلا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی تاہم ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
دنیا
بشار الاسد کا احتساب ہونا چاہیے: امریکی صدر جوبائیڈن
- by web_desk
- دسمبر 10, 2024
- 0 Comments
- 200 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this