اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی جبکہ اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی بھی رخصت کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی۔پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس دوران عدالتی وقت ختم ہوگیا۔بشری بی بی کے وکلا ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت پہنچے تو وہ بھی جاچکے تھے
۔ بشری بی بی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا گرفتار نہی ہیں۔اس حوالے سے ان کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضمانت ملنے کے باجود بشری بی بی کو رہا نہ کرنے پر عدالت جانیکا فیصلہ کیا ،مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ بشری بی بی کو غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے، غیرسیاسی خاتون صرف اس وجہ سے قید ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہے۔
Leave feedback about this