لاہور: اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ کالج کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ، ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں، نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، عوام سے درخواست ہے کسی قسم کی غلط خبر پر کسی کے گھر والوں کو ذہنی اذیت میں نہ ڈالیں۔ اگر ایسا سانحہ کسی بیٹی بہن کیساتھ ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی، اندراج مقدمہ کے لئے مصدقہ خبر ہونا ضروری ہے، غلط خبروں پر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں کی جا سکتی۔ پنجاب پولیس خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف ہونے والے جرائم کو بہت سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو مطلع کریں، پولیس کی جانب سے اشتہار جاری کر دیا گیا، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ، شہری 15 پر کال کرکے اطلاع دے سکتے ہیں ، ورچوئل پولیس سٹیشن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
Leave feedback about this