استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مجھے کبھی بڑے عہدوں کا شوق نہیں، میرے پاس سب کچھ ہے، میں صرف عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں۔ملتان میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم پر اعتماد کرنے اور ووٹ دینے والوں کا اعتماد نہیں توڑیں گے۔دوسری جانب فیصل آباد میں تحریک پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کلیانوالہ مین بازار میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے دکانداروں سے ملاقات کی اور منشور سے آگاہ کیا، تاجر برادری نے ہمایوں اختر خان کی حمایت کا اعلان کیا۔

Leave feedback about this