اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا اور عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی جانب سے جاری آج کی سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے لہٰذا عدالت ریفرنس کو ٹرائل کے لیے منظور کرتی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق اس ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی عبوری ضمانت پر رہا ہیں، دیگرملزمان مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفیٰ نسیم، ذلفی بخاری، فرحت شہزادی اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
Leave feedback about this