غزہ میں جنگ بند ی کی دو روزہ توسیع کے آخر ی روز آج بھی دس اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تیس فلسطینی قید ی رہا ہوں گے۔اسرائیل کو آج رہا ہونیوالے یرغمالیوں کی فہرست موصول ہوگئی ہے ۔دوسری جانب قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میںمزید توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بند ی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرئیلی اور 150 فلسطینی قید ہا ہوچکے ہیں ۔غزہ میں اسرائیلی بربریت سے سات اکتوبر سے اب تک شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ سیکڑوں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد زخمی ہیں ۔
Leave feedback about this