اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے پیر کو امدادی سامان کے بیس ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں ۔غزہ میں مصر کی فح کراسنگ سے انسانی امداد جانے کا پیر کو تیسرا روز تھا پچھلے دو روز میں امدادی سامان کے 34 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔اقوام متحدہ نے بتایا کہ امدادی غزہ کے لوگوں کو درکار یومیہ امداد کا چا ر فیصد بھی نہیں ہے جبکہ امداد میں ایندھن شامل نہیں ہے ۔یواین کا کہنا ہے کہ غزہ میں مسلسل 14 ویں روز بجلی مکمل بند ہے ، بجلی ، ادویات ،آلات ، خصوصی طبی عملے کی کمی سے ہسپتال کی صورتحال ابتر ہے ۔700مریضوں کی گنجائش والا غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال الشفا پانچ ہزار مریضوں کا علاج کررہاہے ۔
Leave feedback about this