شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا۔ایمان مزاری کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب سماعت کررہے ہیں جس میں وزارت داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایمان مزاری کیخلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائیں ہیں؟اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف ایک مقدمہ درج ہے ، وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی ۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیسی بات کررہے ہیں ؟ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کیلئے کہا ہے ۔
Leave feedback about this