لاہور ہائیکورٹ میں سائیفر تحقیقات روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ، وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائر کردی ، وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کردی ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کونوٹس جاری کرکے 17 جولائی کو جواب طلب کرلیا ۔درخواست وفاقی حکومت میں موقف اختیار کیاگیا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کو تیس نومبر کو طلبی کا نوٹس دیا تھا ، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیئے اور سنے بغیر یکطرفہ عمل درآمد معطل کردیا، عدالت کے اس فیصلے سے ایف آئی اے تفتیش رک گئی ،

Leave feedback about this